گوگل آپ کے بارے میں کیا جانتا ہے؟ ایک کلک سے معلوم کرنا ہوا ممکن

گوگل آپ کے بارے میں کیا جانتا ہے؟ ایک کلک سے معلوم کرنا ہوا ممکن
کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ گوگل یا میٹا آپ کے بارے میں کتنا کچھ جانتے ہیں، اور ایک کلک سے یہ تمام معلومات حاصل بھی کرسکتے ہیں۔
ان میں سے کچھ معلومات آپ کو حیران کر سکتی ہیں، جیسے کہ آپ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں یا اپنے گھر کے مالک ہیں۔
گوگل پر موجود آپ کے پروفائل سے یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ آپ کے بچوں کی عمریں کتنی ہیں، وہ اسکول جاتے ہیں یا یونیورسٹی۔
اسی طرح آپ کی ڈگری کا درجہ بھی گوگل نے طے کر لیا ہے، حالانکہ شاید ہی گوگل اکاؤنٹ میں آپ نے اپنی ڈگری کا اندراج کیا ہوگا۔
اس کے علاوہ آپ جس جگہ ملازمت کرتے ہیں وہ کوئی بڑی کمپنی ہے یا چھوٹی دکان ،گوگل کو یہ بھی معلوم ہے۔
اکثر لوگ اپنے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ایک یا دو زبانیں (انگریزی اور اردو) جاننے کا بیان دیتے ہیں۔ لیکن گوگل کو یہ بھی معلوم ہے کہ اس کے علاوہ آپ کن زبانوں میں سُدھ بدھ رکھتے ہیں۔
گوگل نے آپ کی شخصیات کا ایک خلاصہ بنا رکھا ہے جو اکثر صارفین کے معاملے میں درست پایا گیا ہے۔
آپ اس خلاصے تک رسائی نہایت آسانی تک حاصل کر سکتے ہیں، اپنے گوگل اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کے بعد https://myadcenter.google.com پر جائیں اور بائیں ہاتھ موجود Manage Privacy لنک کو کلک کریں۔
آپ کے سامنے ایک نیا صفحہ کھلے گا جس پر آپ سے متعلق معلومات موجود ہے۔
آپ ہر ایک باکس پر کلک کرکے معلومات کو درست کر سکتے ہیں، یا اگر آپ چاہتے ہیں کہ گوگل ان میں سے کسی ایک معاملے پر معلومات جمع نہ کرے تو آپ اسے off کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کروم نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا
ایک اورطریقہ یہ بھی ہے کہ آپ دائیں جانب Personalized ads کو off کر دیں، اس کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ گوگل آپ سے متعلق معلومات جمع نہیں کرے گا، لیکن اس کی کوئی حتمی ضمانت نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News