Advertisement

موبائل سم خریدنے والوں کیلئے اہم خبر؛ پی ٹی اے کا بڑا بیان آگیا

موبائل سم خریدنے والوں کیلئے پی ٹی اے کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

پی ٹی اے ترجمان کے مطابق بائیو میٹرک ویریفکیشن ڈیوائسز کو نادرا، سی ایم اوز کے اشتراک سے اپ گریڈ کیا گیا ہے، نئے نظام کے مطابق نئی یا ڈپلیکیٹ سم اجرا کے لیے تصدیقی عمل پورا کیا جائے گا۔

ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ سم حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندہ کے کوائف، مختلف انگلیوں کے نشانات لیے جائیں گے، کونسی انگلی سے بائیو میٹرک تصدیق ہوگی اس سے قبل یہ اختیار نمائندے کو حاصل تھا۔

تاہم نئے نظام میں مشین خود سے دونوں ہاتھوں کی کسی انگلی کے نشان کے لیے کہے گی یہ عمل دوبارہ کسی دوسری انگلی کے نشان کے لیے دہرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل سم بلاک کرنے کا سہل طریقہ

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ دونوں بار کامیاب تصدیق کے بعد نئی یا دوبارہ سم جاری کی جاسکے گی جبکہ یہ نظام غیر قانونی طور پر جاری سموں کی فروخت کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version