Advertisement

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

آئی فون 14 کے سیٹلائیٹ کنکٹویٹی فیچر نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی۔

2 دسمبر کو رات 2 بجے الاسکا اسٹیٹ ٹروپرز کو ایک شخص کی جانب سے نوٹیفکیشن ملا جو Noorvik سے Kotzebue جارہا تھا۔

اس شخص کی اسنو مشین راستے میں خراب ہوگئی تھی اور وہاں وائی فائی یا سیلولر سگنل موجود نہیں تھے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شخص کے پاس آئی فون 14 تھا جس میں سیٹلائیٹ کنکٹویٹی فیچر موجود ہے۔

اس شخص نے سیٹلائیٹ کنکٹویٹی فیچر کا استعمال کیا اور مدد کیلئے نوٹیفکیشن بھیجا۔ اس کے بعد ایپل کے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر نے الاسکا کے مقامی حکام کے ساتھ مل کر اس شخص تک رسائی حاصل کی اور اس کی جان  بچا لی۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ اگر اس شخص کے پاس یہ فیچر موجود نہیں ہوتا تو اسے کئی گھنٹے یا دن تک علاقے میں بھٹکنا پڑتا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایپل کی آئی فون 14 سیریز میں حال ہی میں سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

اس فیچر کی بدولت صارفین ایمرجنسی حالات میں ایسے علاقوں سے بھی امدادی اداروں کو ٹیکسٹ میسج بھیج سکتے ہیں جہاں سیلولر یا وائی فائی کوریج موجود نہیں ہوتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version