Advertisement

واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جو صارفین کی زندگی آسان بنادے گا

واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

اس بار واٹس ایپ نے ایسا دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت اگر کسی گروپ میں لوگوں کی جانب سے میسج بھیجا جائے گا تو ان کی پروفائل فوٹو دیگر اراکین کو نظر آئے گی۔

اگر کسی فرد نے اپنی پروفائل فوٹو کو مخصوص افراد تک محدود کیا ہوا ہوگا تو وہ میسج کے ساتھ ظاہر نہیں ہوگی بلکہ ایک ڈیفالٹ فوٹو نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کی بڑی مشکل حل کر دے گا

اگر آپ چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ گروپس میں آپ کی پروفائل فوٹو شو نہ ہو تو سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی اور پھر پروفائل فوٹو کے آپشن میں اپنی مرضی کی سیٹنگ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ گروپ چیٹس میں پہلے جب میسج کیا جاتا تھا تو کسی بھی فرد کی پروفائل فوٹو نظر نہیں آتی جس سے اکثر علم نہیں ہوتا تھا کہ کس نے یہ میسج کیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ فیچر موبائل اور ویب ورژن دونوں میں متعارف کرا دیا گیا ہے اور بیشتر افراد کو دستیاب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version