پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے رجحان میں تیزی سے اضافہ

پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے رجحان میں تیزی سے اضافہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 3 سال میں موبائل بینکنگ اکاؤنٹس میں 148 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد موبائل بینکنگ اکاؤنٹس کی تعداد 8 کروڑ 85 لاکھ ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: موبائل سم خریدنے والوں کیلئے اہم خبر؛ پی ٹی اے کا بڑا بیان آگیا
پی ٹی اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2021-22 میں آن لائن بینکنگ میں 32 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستانیوں نے سال 2021-22 میں 10 اعشاریہ 6 ٹریلین کی آن لائن ٹرانزیکشنز کیں۔
پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ای کامرس ریٹیلرز کی تعداد میں 76 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ای کامرس ریٹیلرز کی تعداد 4 ہزار 445 ہوگئی۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پرجعلی پروپیگنڈہ، شکایت کے باوجود پی ٹی اے کی بے بسی
پی ٹی اے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ای ویلٹ ایجٹس کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔تین سالوں میں ایپ بیس موبائل بینکنگ لین دین میں 9 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔
پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 93 فیصد گھرانوں کے پاس ذاتی موبائل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

