Advertisement

نوکیا نے 2023 کا اپنا پہلا سستا ترین فون پیش کردیا

نوکیا

نوکیا نے 2023 کا اپنا پہلا سستا ترین فون پیش کردیا

نوکیا نے سال 2023 کا اپنا پہلا سستا فون پیش کردیا۔

موبائل تیار کرنے والی مقبول کمپنی ’نوکیا نے سی 12‘ کو پیش کیا ہے، جسےفیچرز کے حوالے سے بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔

اسے کمپنی نے 2021 میں پیش کیے گئے اپنے فون ’سی 10‘ کا سیکوئل قرار دیا ہے۔

فون میں کئی فیچرز اور ٹیکنالوجی اپڈیٹ کیے گئے ہیں، دیگر کمپنیوں کے مقابلے نوکیا نے اس فون کے بیک پر صرف ایک ہی کیمرا دیا ہے۔

نوکیا سی 12 کو 3۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، اس میں بیک اور فرنٹ پر ایک ایک کیمرا دیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بہترین بیٹری بیک اپ کے ساتھ چینی کمپنی کا نہایت سستا فون

فون کے بیک پر 8 میگا جب کہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے مگر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے کیمرے باقی فونز کے دو کیمروں سے بھی بہتر رزلٹ دینے کے قابل ہیں۔

فون کو 2 اور 4 جی بی کے دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں 64 جی بی ریم دی گئی ہے۔

نوکیا سی 12 میں 3 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 33 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

اوکٹاکور کے سی پی یو کے حامل فون میں اینڈرائیڈ 12 گو کا جدید آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے اور اسے سیاہ اور بلیو رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق رواں سال کے اس سستے ترین فون میں فور جی نیٹ ورک کی سپورٹ دی گئی ہے اور اسے ابتدائی طور پر چند یورپی ممالک میں پیش کیا گیا ہے۔

Advertisement

فون کی قیمت پاکستانی 29 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے اور امکان ہے کہ اسے جلد ہی پاکستان میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version