انتظار ختم! واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر

واٹس ایپ کا ایسا فیچر آگیا جو آپ کی زندگی آسان بنادے گا
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے بہترین فیچرز کا اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ میں کافی عرصے سے چیٹس کو پن کرنے کا فیچر موجود ہے، جس کے تحت صارفین محض 3 چیٹس کو پن کر سکتے تھے۔
مگر اب اس کی حد کو 3 سے بڑھا کر 5 کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور بڑی مشکل آسان کر دی
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ فی الحال یہ ایک کانسیپٹ ہے یعنی ابھی یہ کہنا ممکن نہیں کہ مستقبل قریب میں واٹس ایپ میں یہ فیچر متعارف کرایا جاتا ہے یا نہیں۔
رپورٹ میں ایک اور کانسیپٹ فیچر کے بارے میں بھی بتایا گیا جس کی مدد سے صارفین کسی چیٹ کے اندر مخصوص پیغامات کو پن کرسکیں گے۔
یعنی پن کیے گئے میسج چیٹ ونڈو میں سب سے اوپر نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے خاموشی سے اب تک کا بہترین فیچر پیش کردیا
یہ فیچر ان حالات میں کارآمد ثابت ہوگا جب کسی گروپ چیٹ میں بہت زیادہ میسجز بھیجے جاتے ہوں تو اہم پیغامات کو اس کی مدد سے دیکھنا ممکن ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

