ایسا سافٹ ویئر جو 3 سیکنڈ میں آپ کی ’آواز‘ چوری کرلے

ایسا سافٹ ویئر جو 3 سیکنڈ میں آپ کی ’آواز‘ چوری کرلے
ایسا سافٹ ویئر جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے صرف 3 سیکنڈ میں آپ کی ’آواز‘ چوری کرلے۔
نامور امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کا تیار کردہ یہ وائس سمولیٹر سافٹ ویئر مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صرف 3 سیکنڈ میں کسی بھی شخص کی آواز سن کر اس کی ہوبہو نقل کر سکتا ہے۔
یہ سافٹ ویئر صرف آواز ہی نہیں بلکہ جذباتی لہجے اور اتار چڑھاؤ کی بھی نقل کرنے میں ماہر ہے۔
اس وی اے ایل ایل ای لینگویج ماڈل کو بنانے کے لیے سات ہزار افراد کی انگریزی میں 60 ہزار گھنٹوں تقاریر استعمال کی گئیں تاکہ کسی بھی ان دیکھے شخص کی ’اعلیٰ معیار کی تقریر‘ کی ترکیب بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: مائیکرو سافٹ نے اپنے مقبول سافٹ ویئر کا نام تبدیل کر دیا
اس سافٹ ویئر میں جب کسی شخص کی صرف ایک بار کی وائس ریکارڈنگ ہو، تو یہ سسٹم اس شخص کی طرح کچھ بھی کہنے کی آواز نکال سکتا ہے۔
آواز کے ساتھ ساتھ اس شکس کے جذباتی لہجے اور صوتی ماحول کی بھی کاپی کر سکتا ہے۔
واضح رہےکہ ویڈیوز میں کسی شخص کی بصری مماثلت کی نقل کرنے والی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی طرح اس کے بھی غلط استعمال کا امکان موجود ہے۔
مائیکرو سافٹ نے ماڈل کے غلط استعمال کی صورت میں ممکنہ خطرات، جیسا کہ آواز کی جعل سازی یا کسی بولنے والے کی نقل بنانا سمیت دیگر خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’نقلی آواز بنانے کے لیے استعمال ہونے والا وی اے ایل ای سافٹ ویئر فی الحال عوامی استعمال کے لیے دستیاب نہیں۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News