Advertisement

اسمارٹ فونز کی بیٹری لائف بڑھانے کا آسان ترین طریقہ

اسمارٹ فونز

اسمارٹ فونز کی بیٹری لائف بڑھانے کا آسان ترین طریقہ

آج کل اسمارٹ فون کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے لیکن زیادہ تر لوگ جلدی ختم ہونے والی بیٹری سے پریشان ہیں۔

آج ہم آپ کو وہ آسان طریقہ بتائیں گے جس کی مدد سے آپ فون کی بیٹری لائف کو کسی حد تک بہتر بناسکتے ہیں۔

اسمارٹ فونز میں ڈارک موڈ یا تھیم کو ان ایبل کرکے بیٹری لائف کو بڑھانا ممکن ہے مگر اس کے لیے چند چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

اس کے متعدد فوائد ہیں کیونکہ ڈارک موڈ سے پاور کم خرچ ہوتی ہے اور بیٹری لائف بڑھتی ہے، ڈارک موڈ سے بیٹری لائف کو بہتر بنانے کا انحصار 2 عناصر پر ہوتا ہے، ایک اسکرین ٹیکنالوجی اور دوسرا سسٹم بیک گراؤنڈ کلر۔

آج کل زیادہ تر اسمارٹ فونز میں او ایل ای ڈی یا ایل سی ڈی ڈسپلے ٹیکنالوجیز کا استعمال ہوتا ہے۔

Advertisement

ڈارک موڈ سے بیٹری لائف بچانے کے لیے او ایل ای ڈی ڈسپلے زیادہ بہترین ہوتا ہے، ایل سی ڈی اسکرین والے فونز میں ڈارک موڈ سے بیٹری لائف بہت زیادہ بہتر نہیں ہوتی۔

اسکرین ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ڈارک موڈ ان ایبل کرنے پر کسی پلیٹ فارم یا ایپ میں استعمال ہونے والے بیک گراؤنڈ کلر بھی بیٹری لائف کے حوالے سے اہم ہوتے ہیں۔

یعنی اگر بیک گراؤنڈ کلرز حقیقی معنوں میں بلیک ہوں تو بیٹری لائف بہتر ہوجاتی ہے۔

اس حوالے سے 2021 کی ایک تحقیق میں 6 مختلف ایپس گوگل میپس، گوگل نیوز، یوٹیوب اور دیگر میں ڈارک موڈ سے بیٹری لائف پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اگر فون کی اسکرین برائٹنس 30 سے 50 فیصد ہو تو ڈارک موڈ ان ایبل کرنے سے بیٹری لائف میں محض 3 سے 9 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔

البتہ اگر ڈارک موڈ ان ایبل کرنے سے پہلے یا اس کے بعد اسکرین برائٹنس کو 100 فیصد کردیا جائے تو بیٹری لائف 39 سے 47 فیصد بڑھ جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Next Article
Exit mobile version