Advertisement

نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئر کرنے والے ہوجائیں ہوشیار!

مشہور آن لائن فلمساز کمپنی نیٹ فِلکس نے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فِلکس کا پاس ورڈ شیئر کرنے کے خلاف زیادہ بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

نیٹ فلکس اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئرنگ کرنے کے خلاف وہ کارروائی کرنے جا رہا ہے جس کی طویل عرصے سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی اور سروس نے پیش گوئی کی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ لوگ نیٹ فلکس دیکھنا بند کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس کوملازم کی تلاش؛ تنخواہ آپ کے ہوش اڑا دے گی

نیٹ فلکس حکام کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکہ میں محدود ٹیسٹ کے بعد اب پاس ورڈ شیئر کرنے کے خلاف زیادہ بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

Advertisement

کمپنی کے مطابق 10 کروڑ سے زیادہ خاندان اپنے نیٹ فلکس اکاؤنٹ شیئر کر رہے ہیں اور یہ عمل نیٹ فلکس میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں بہتری لانے کی ہماری طویل مدت کی صلاحیت کو کمزور کر رہا ہے۔

نیٹ فلکس کے قواعد میں پاس ورڈ شیئر کرنے پر ہمیشہ سے پابندی ہے، ان قواعد کے تحت ضروری ہے کہ ایک اکاؤنٹ صرف ایک خاندان استعمال کرے لیکن کمپنی نے ان قواعد کو کبھی نافذ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس کا اکاؤنٹ مفت شیئر کرنے والوں کی شامت آگئی؛ کمپنی کا اہم اعلان

اب کمپنی نئے فیچرز کا اضافہ کرے گی جن کے تحت لوگوں کے پاس ورڈ شیئر کرنے پر پابندی ہوگی اور ان لوگوں کو تلاش کیا جائے جو ایسا کر رہے ہیں۔

اگر کمپنی کو پتہ چلا کہ کوئی اکاؤنٹ شیئر کیا جا رہا ہے تو وہ لوگوں کو لاگ ان کرنے سے روک دے گی اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ اس کے بجائے اپنا اکاؤنٹ خریدیں۔

نیٹ فلکس ان خصوصی فیچرز کو کام میں لاتے ہوئے ایسا کرے گی جن کا ہدف ایسے لوگ ہیں جنہوں نے پاس ورڈ شیئر کر رکھا ہے، ان لوگوں کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنا پروفائل اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کریں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کم قیمت میں نیٹ فلکس استعمال کرنا چاہتے ہیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version