Advertisement

دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس کس اسمارٹ فون کو استعمال کرتے ہیں؟

بل گیٹس

دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس کس اسمارٹ فون کو استعمال کرتے ہیں؟

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس کس اسمارٹ فون کو استعمال کرتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ میں سوالات کے ایک سیشن کے دوران دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں 5 ویں امیر ترین شخص بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کہ وہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم والے ایک فولڈ ایبل فون گلیکسی زی فولڈ 4 کو استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فون لینے کے لیے وہ خود جنوبی کوریا گئے اور سام سنگ کمپنی کے چیئرمین نے انہیں یہ نیا فون دیا۔

 بل گیٹس نے کہا کہ ’اس فولڈ ایبل فون کی اسکرین اتنی بڑی ہے کہ انہیں ٹیبلیٹ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہی اور اب وہ صرف اینڈرائیڈ پر چلنے والے اسمارٹ فون اور ایک ونڈوز پورٹ ایبل کمپیوٹر پر انحصار کرتے ہیں ‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ 114 ارب ڈالرز کے مالک بل گیٹس کا پسندیدہ مشغلہ کیا ہے؟

Advertisement

اس سے قبل بل گیٹس سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ آخر وہ آئی فون پر اینڈرائیڈ کو ترجیح کیوں دیتے ہیں؟

سوال کے جواب میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ  ’اب آئی فون ان کو پسند نہیں بلکہ وہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو ترجیح دیتے ہیں جس میں سافٹ وئیر کے حوالے سے لچکدار سوچ اپنائی گئی ہے ‘۔

  ان کا کہنا تھا کہ ’کچھ اینڈرائیڈ کمپنیاں مائیکرو سافٹ کے مختلف سافٹ وئیرز پہلے سے انسٹال کردیتی ہیں جس سے انہیں اپنا کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے ‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version