پی ٹی اے نے وکی پیڈیا کو پاکستان میں ڈی گریڈ کردیا

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی مواد کی وجہ سے ملک میں وکی پیڈیا کی سروسز محدود کردیں۔
پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ توہین آمیز مواد کو بلاک نہ ہٹانے کی وجہ سے وکی پیڈیا کی سروسز محدود کی گئی ہیں۔
Press Release: PTA has degraded Wikipedia services in the country on account of not blocking / removing sacrilegious contents. pic.twitter.com/h6ZWuf8TnR
— PTA (@PTAofficialpk) February 1, 2023
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق قابل اطلاق قانون اور عدالتی حکم کے تحت نوٹس جاری کر کے مذکورہ مواد کو ہٹانے کیلئے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا۔
ترجمان کی جانب سے بیان میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ معاملے پر سماعت کا موقع فراہم کیا گیا تاہم وکی پیڈیا نے نہ تو توہین آمیز مواد ہٹانے کے حکم کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے ان کا نمائندہ پیش ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہدایات پر جان بوجھ کر عمل نہ کرنے کے پیشِ نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو 48 گھنٹوں کیلئے محدود کردیا گیا ہے۔
یہ تنبیہ بھی کی گئی ہے کہ محدود پابندی کے ساتھ پلیٹ فارم کو رپورٹ کردہ مواد کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم پاکستان کے اندر بلاک کردیا جائے گا۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق رپورٹ کردہ غیر قانونی مواد کو ہٹانے کے بعد ویب سائٹ پر سے پابندی اٹھائے جانے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News