Advertisement

ایپل کا اب تک کا سب سے مہنگا ’الٹرا نامی‘ آئی فون متعارف کرانے پر غور

ایپل کے آئی فونز عموماً دیگر کمپنیوں کی ڈیوائسز سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں۔

اب یہ کمپنی آئی فون الٹرا کے نام سے سب سے مہنگے آئی فون کو متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون الٹرا کی قیمت آئی فون پرو اور پرو میکس ماڈلز سے زیادہ ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کا یہ نیا آئی فون2024 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل 2022 میں بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 سیریز میں الٹرا ماڈل پرو میکس کی جگہ لے گا۔

Advertisement

مگر نئی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے زیادہ طاقتور اور مہنگے آئی فون ماڈل کو الگ سے متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں ایپل کے سی ای او ٹم کک نے بھی اس امکان کو مسترد نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

کمپنی کی سہ ماہی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ صارفین کی جانب سے بہتر ڈیوائس کے لیے زیادہ قیمت بھی ادا کی جائے گی۔

یہ تو ابھی واضح نہیں کہ آئی فون الٹرا میں کس طرح کے فیچرز موجود ہوں گے مگر رپورٹ میں خیال ظاہر کیا گیا کہ اس ماڈل میں زیادہ بہتر کیمرا سیٹ اپ، زیادہ طاقتور پراسیسر اور زیادہ بڑا ڈسپلے دیا جا سکتا ہے۔

اسی طرح یہ کمپنی کا پہلا ایسا فون بھی ہو سکتا ہے جس میں چارجنگ پورٹ کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ وائرلیس چارجنگ کو دی جائے گی۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے پہلے ہی بہترین فیچرز پرو اور پرو میکس ماڈلز میں دیے جا رہے ہیں جن کی قیمت بھی دیگر ماڈلز سے زیادہ رکھی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version