Advertisement

اسپیس ایکس پر ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر جرمانہ کیا جائے، امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کی سفارش

امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) نے  ارب پتی کاروباری ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کو اسٹارلنک کا ڈیٹا شیئر نہ کرنے پر 1 لاکھ 75 ہزار ڈالر  جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کر دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اتھارٹی نے اسپیس ایکس کی جانب سے ’لانچ کولیژن اینالائسز ٹریجکٹری ڈیٹا‘ شیئر نہ کرنے پر کمپنی کو جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

خبر کے مطابق اسپیس ایکس کو اپنے اسٹار لنک 27-4 مشن کے لانچ سے قبل اگست 2022 میں فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کو ڈیٹا جمع کروانا تھا۔

ایف اے اے کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس کو اسٹارلنک  مشن کی لانچ سے 7 روز قبل ’لانچ کولیژن اینالائسز ٹریجکٹری ڈیٹا‘ براہ راست ایجنسی کو فراہم کرنا تھا تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

ایف اے اے کے مطابق ڈیٹا لانچ وہیکلز کے زمین کے مدار میں چکر لگاتے ہزاروں آبجیکٹس میں سے کسی سے ٹکرانے کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisement

ایف اے اے کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کو  30 دن میں جواب جمع کروانے کی  مہلت  دے دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Next Article
Exit mobile version