ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کا ڈیزائن منظرِ عام پر آگیا

آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے سے افواہیں کافی عرصے سے سامنے آرہی ہیں اور اب ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کا ڈیزائن بھی منظرِ عام پر آگیا ہے۔
یو ایس پیٹنٹ آفس نے ایپل کے فولڈ ایبل فون کے ایک پیٹنٹ کو رجسٹر کر لیا ہے، اس پیٹنٹ میں ایک فولڈ ایبل ڈیوائس میں ڈسپلے کو دکھایا گیا ہے۔
صارفین کے لیے اس ڈیوائس میں متعدد ٹچ پوائنٹس (اسکرین سے ہٹ کر بھی) ہوں گے جبکہ وہ جوائے اسٹک، اسکرولنگ وہیل، ٹچ پیڈ، مائیکرو فون اور کی بورڈ کو اس ڈیوائس سے کنکٹ کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل، گوگل اور ایمازون کے حوالے سے بُری خبر
واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے کسی نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں جلد بازی نہیں کی جاتی اور اس کے بہتر ہونے کا انتظار کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News