فیس بک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ کئی نئے فیچرز کا اضافہ

فیس بک کی جانب سے صارفین کیلئے کئی نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
حال ہی میں میٹا کی جانب سے فیس بک میں ریلز کے دورانیے کو بڑھا دیا گیا ہے، اب صارفین 60 سیکنڈ کی بجائے 90 سیکنڈ کی ویڈیو ریلز میں پوسٹ کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لئے فیس بک سے متعلق بڑی خوشخبری
میٹا کا کہنا ہے کہ ریلز ویڈیوز کی مقبولیت میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ان کو دیکھنے والوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
انسٹاگرام کے بعد اب فیس بک ریلز کے لیے بھی کسی گانے سے ویڈیو کو sync کرنے کا فیچر Grooves متعارف کرا دیا گیا ہے، کمپنی کے مطابق اس فیچر کے لیے visual beat technology کو استعمال کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News