ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ہدایتکار ایلکس گبنی نے ایلون مسک کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
جبکہ امریکی پروڈکشن کمپنی جگسا کے بینر تلے فلم کی عکسبندی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ ایلون مسک کا اہم اعلان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اس خبر پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے اس فلم کو’ہٹ’ قرار دے دیا۔
ہدایتکار ایلکس گبنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کئی ماہ پہلے ہی کردیا گیا تھا اور وہ کچھ عرصے سے اس فلم پر کام کر رہے ہیں جس کیلئے وہ کافی پُرجوش بھی ہیں۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک کا ایک بار پھر ٹوئٹر میں بڑی تبدیلیاں لانے کا اعلان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

