Advertisement

اب صارفین کو جی میل پر خود ای میل تحریر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی

اب صارفین

اب صارفین کو جی میل پر خود ای میل تحریر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی

گوگل کو ٹکر دینے والا اے آئی ٹیکنالوجی چیٹ جی پی ٹی ایک ٹول ہے جو ایسا مواد لکھ سکتا ہے جو انسانی تحریر سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔

جی میل دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس ہے اور اب اس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ورک اسپیس ایپس میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ٹولز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اے آئی فیچرز کو سب سے پہلے جی میل اور گوگل ڈاکس کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس سے لوگوں کو ای میلز یا دیگر تحریری کام کرنے میں مدد مل سکے گی۔

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ صارف کو بس یہ بتانا ہوگا کہ وہ کس موضوع پر لکھنا چاہتا ہے اور اے آئی ٹیکنالوجی فوری طور پر آپ کے لیے مضمون یا ای میل کو تحریر کر دے گی۔

Advertisement

کمپنی کا کہنا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے تیار کردہ مسودے کو صارف اپنی مرضی سے ایڈٹ کرکے استعمال کر سکے گا۔

Advertisement

بلاگ پوسٹ کے مطابق اس سے صارف ملازمت کی درخواست یا دعوت نامے تحریر کرا سکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے سلائیڈز، شیٹس، گوگل میٹ اور چیٹس میں بھی اے آئی ٹولز کو شامل کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔

گوگل نے بتایا کہ ورک اسپیس ایپس کے لیے اے آئی ٹولز ابتدائی طور پر محدود صارفین کو دستیاب ہوں گے اور آنے والے مہینوں میں ان کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version