Advertisement

گوگل کے اے آئی چیٹ بوٹ بارڈ تک لوگوں کو رسائی دینے کا سلسلہ شروع

گوگل نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ بارڈ تک لوگوں کو رسائی دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

معروف سرچ انجن گوگل کے مطابق بارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران ہم نے کافی کچھ سیکھا اور اب زیادہ سے زیادہ افراد کا فیڈ بیک حاصل کیا جائے گا۔

اس چیٹ بوٹ کے لیے گوگل نے اپنی تیار کردہ لینگوئج ٹیکنالوجی ایل اے ایم ڈی اے (LaMDA) کو استعمال کیا ہے۔

گوگل کی اس سروس کا مقصد صارفین کو مختلف موضوعات پر تفصیلات آڈیو، ویڈیو، تصاویر اور دیگر ذرائع سے پیش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کروم کا وہ خفیہ فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

Advertisement

کمپنی کا کہنا ہے کہ جب بارڈ کو استعمال کیا جائے گا تو چیٹ بوٹ کی جانب سے صارفین کو چند ڈرافٹس فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ بہترین کا انتخاب کر سکیں۔

آپ بارڈ سے ضمنی سوالات بھی پوچھ سکیں گے اور اگر آپ کوئی متبادل آپشن چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی بارڈ کو آزما سکتے ہیں۔

گوگل نے کہا کہ بارڈ کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا اور آنے والے وقت میں اس میں مزید فیچرز کا اضافہ کیا جائے گا۔

گوگل کا مزید کہنا تھا کہ بارڈ کی تیاری میں کمپنی کے اے آئی اخلاقی اصولوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے اور صارفین کے لیے معیار اور تحفظ کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل پر درست سرچ نتائج کے لیے مددگار آسان ٹپس

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version