Advertisement

چینی کمپنی نے سام سنگ کی ٹکر کا موبائل فون فروخت کیلئے پیش کردیا؛ قیمت جانیں

چینی موبائل کمپنی ’آنر‘ نے سام سنگ کی ٹکر کا موبائل فون فروخت کیلئے پیش کردیا ہے۔

حال ہی میں کمپنی نے ’آنر: میجک 5‘ کو چین میں ہونے والی ایک تقریب میں پیش کیا جسے جلد ہی پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

اس فون کو 81-6 انچ کی بڑی اومولیوڈ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں رنگوں کی ٹیکنالوجی کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر تین جبکہ فرنٹ پر دو کیمرے دیے گئے ہیں جن میں جدید سینسرز اور میکرو سینسرز کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر دیے گئے تین کیمروں میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جبکہ دوسرا 13 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا ہے اور ان میں سینسرز کی بہترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سال 2022؛ دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون کونسا رہا؟

فرنٹ پر 32 میگا پکسل کے مین سیلفی کیمرے سمییت اس میں بھی 2 میگا پکسل کا میکرو سینسر کیمرا دیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کیمرے کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کر کے اس میں قدرتی رنگوں اور عکس کو قید کرنے کی طاقت شامل کی گئی ہے جس سے ویڈیوز اور تصاویر نیچرل آتی ہیں۔

اینڈرائئیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے حامل موبائل میں اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن کی چپ دی گئی ہے اور اسے 16 جی بی ریم میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی نے زبردست فیچرز کے ساتھ سستے فون پیش کردیئے

’آنر: میجک 5‘ کو 512 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جبکہ اس میں 5400 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کو 66 میگا واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ دیا گیا ہے۔

Advertisement

فون کو مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور اس میں فنگر پرنٹ سینسر کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس فون کی اگرچہ عالمی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم امکان ہے کہ اس کی قیمت پاکستانی ڈھائی لاکھ روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب شیاؤمی ہیڈ بینڈ کی بدولت گھریلو اشیا کو کنٹرول کرنا ممکن

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version