Advertisement

رواں سال کی اولین سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ مقبول ایپ کونسی رہی؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز

رواں سال کی اولین سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ مقبول ایپ کونسی رہی؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال تو تقریباً سبھی کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ رواں سال کی اولین سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ مقبول ایپ کونسی رہی؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

ستمبر 2017 میں لانچ ہونے والی ٹک ٹاک نامی ایپ اب دوسری سوشل میڈیا ایپس کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے میٹا، اسنیپ چیٹ یا یوٹیوب سب ٹک ٹاک کو ایک خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس کے مقابلے کے لیے خود کو بھی ویسا ہی بنارہے ہیں۔

 ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں اس ایپ پر پابندی لگنے کا امکان ہے جبکہ متعدد ممالک میں سرکاری ڈیوائسز میں اس کا استعمال روک دیا گیا ہے، مگر پھر بھی اس ایپ کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

حال ہی میں موبائل ایپس کی تجزیہ کار کمپنی ڈیٹا اے آئی نے رواں سال کی اولین سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ مقبول ایپ کی فہرست جاری کی ہے جس میں ٹک ٹاک نمبر ون پر ہے۔

Advertisement

    اس فہرست میں انسٹاگرام دوسرے اور فیس بک تیسرے نمبر پر رہے جبکہ واٹس ایپ کے حصے میں چوتھا نمبر آیا۔

  جاری کردہ فہرست میں ٹک ٹاک کی ہی ایڈیٹنگ ایپ کیپ کٹ 5 ویں نمبر پر ہے جس نے اسنیپ چیٹ، ٹیلیگرام اور فیس بک میسنجر جیسی ایپس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جہاں تک ماہانہ متحرک صارفین کی بات ہے تو اس میں فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر بالترتیب پہلے سے چوتھے نمبر پر رہے جس کے بعد 5 ویں پر ٹک ٹاک موجود ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایپ کو یہ عزاز بھی حاصل ہے کہ یہ 2020 سے اب تک کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version