فیس بک میں اچانک بڑی تبدیلی کردی گئی؛ صارفین حیران

فیس بک میں اچانک بڑی تبدیلی کردی گئی؛ صارفین حیران
فیس بک میں اچانک بڑی تبدیلی نے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کے بعد ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے بھی 2 ہوم فیڈ متعارف کرا دیے ہیں۔
ایک تو وہی معمول کا ہوم فیڈ ہے جو فیس بک پر سائن ان ہونے کے بعد نظر آتا ہے، جس میں الگورتھم سسٹم پوسٹس کا تعین کرتا ہے مگر نیا ہوم فیڈ خاموشی سے متعارف کرایا گیا ہے جس سے دوستوں، گروپس، فیس بک پیجز اور پسندیدہ اکاؤنٹس کی نئی پوسٹس کو دیکھنا ممکن ہوگیا ہے کیونکہ وہاں سجیسٹڈ فاریو پوسٹس نظر نہیں آئیں گی۔
یہ نیا ہوم فیڈ فیس بک ویب سائٹ پر بائیں جانب موسٹ ریسنٹ کے آپشن میں چھپا ہوا ہے، جس کا نام تبدیل کرکے فیڈز (موسٹ ریسنٹ) رکھا گیا ہے۔
میٹا کی جانب سے فیس بک میں کی جانے والی یہ تبدیلی اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کو ٹک ٹاک جیسا بنانے کی کوششوں کا حصہ محسوس ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

