Advertisement

آئی فون صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

آئی فون صارفین کیلئے انتہائی بُری خبر؛ کمپنی نے بڑا دھچکا دے دیا

آئی فون صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

حال ہی میں مائیکرو سافٹ کی جانب سے وِنڈوز 11 میں پیش کیا جانے والا نیا فون لِنک فیچر آئی فون پر سائبر حملوں کی وجہ بن سکتا ہے کیوںکہ اس سے سائبر حملہ آور کسی بھی شخص کا ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین کافی عرصے سے فون لِنک فیچر کا استعمال کر رہے ہیں اور اس کے ذریعے وائے فائے کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اینڈرائیڈ فون کو کمپیوٹر سے جوڑتے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے تمام وِنڈوز 11 صارفین کیلئے آئی او ایس فون لِنک فیچر متعارف کرایا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین 39 زبانوں میں عالمی سطح پر 85 مارکیٹوں میں آئی میسج کو استعمال کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ سائبر حملہ آور کسی کے بھی آئی فون پر فون لِنک بغیر کسی تنبیہ کے ان کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں اور کسی بھی شخص کے آئی فون میں فون لنک سیٹ اپ کرنے کے بعد اپنے ونڈوز پی سے جوڑ سکتے ہیں اور ان کے علم میں آئے بغیر ان کے آئی میسج اور فون کال پر نظر رکھ سکتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس معاملے پر ایپل اور مائیکروسافٹ کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version