انٹر نیٹ سروس کب تک بند رہے گی ؟ اہم خبر آگئی

انٹر نیٹ سروس کب تک بند رہے گی ؟ اہم خبر آگئی
انٹر نیٹ سروس سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹیلی کام کمپنی عامر ابراہیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ فوری کھولا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی سمجھنا چاہیے کہ انٹرنیٹ سے معیشت چلتی ہے۔
اس سے قبل پی ٹی اے نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے
پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پربند کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

