Advertisement

گوگل صارفین کے لئے بڑی خوشخبری؛ کمپنی کا اہم اعلان

گوگل

معروف سرچ انجن گوگل صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے پاس ورڈ کا عہد ختم کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے۔

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے پاس ورڈ کو ختم کرنے کے لیے کافی عرصے سے کوششیں کی جارہی ہیں۔

اب گوگل کی جانب سے اس حوالے سے نمایاں پیش رفت کی گئی ہے اور پاس کی ٹیکنالوجی کو گوگل اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

Advertisement

پاس کی ٹیکنالوجی پاس ورڈ کے متبادل کے طور پر تیار کی گئی ہے جس کی مدد سے صارف کسی فون یا کمپیوٹر پر فنگر پرنٹ آئی ڈی، چہرے یا پن کوڈ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

ایپل کی جانب سے سب سے پہلے اس ٹیکنالوجی آئی او ایس 16، میک او ایس وینچرا اور آئی پیڈ او ایس 16 کا حصہ بنایا گیا تھا جبکہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اسے Authenticator ایپ کے ذریعے استعمال کیا جا رہا ہے۔

پاس ورڈز کے برعکس ایک پاس کی خودکار طورپر بنتی ہے۔

صارف کو اپنے زیر استعمال ہر ڈیوائس یا آپریٹنگ سسٹم یا ایپ کے لیے ایک پاس کی بنانا ہوتی ہے جس کو ڈیوائسز کے درمیان شیئر بھی کیا جا سکتا ہے۔

یہ کرپٹوگرافک پاس کی ڈیوائس میں محفوظ ہوتی ہے اور ایک پبلک کی گوگل سرور میں اپ لوڈ ہوتی ہے۔

صارفین کے لیے اس کا تجربہ بالکل ایسا ہوگا جیسا انہیں پاس ورڈ آٹو فل استعمال کرنے پر ہوتا ہے۔

Advertisement

گوگل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس ٹیکنالوجی سے لوگوں کے اکاؤنٹس تک دیگر افراد کی رسائی ناممکن ہو جائے گی کیونکہ ڈیوائس میں محفوظ پاس کی اور بائیو میٹرک کو کبھی شیئر نہیں کیا جاسکتا۔

کمپنی نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی پاس ورڈ کے عالمی دن کے موقع پر متعارف کرایا جا رہا ہے اور یہ گوگل اکاؤنٹس کے لیے پاس ورڈ کے اختتام کا آغاز ہے۔

گوگل کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور مستقبل قریب میں اسے دیگر ایپس اور ویب سائٹس کے لیے اپنایا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ اگر پاس کی سے لیس ڈیوائس گم ہو جاتی ہے تو صارف کی جانب سے اکاؤنٹ سیٹنگز کے ذریعے اس تک رسائی کو روکنا ممکن ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version