اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بل گیٹس کی نئی پیشگوئی

اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بل گیٹس کی نئی پیشگوئی
اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے نئی پیشگوئی کر دی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنانے کا کام روکنا درست نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اے آئی گیم چینجنگ ٹیکنالوجی ہے اور مستقبل پر اس کے اثرات بہت زیادہ نمایاں ہوں گے۔
بل گیٹس نے کہا کہ ہم سب کو ڈر ہے کہ برے کردار اس ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں مگر اس پر کام جاری رہنا چاہیے۔
انہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ اس ٹیکنالوجی تک برے افراد کی رسائی سے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں مگر ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں اور ریگولیٹرز کو اس حوالے سے کردار ادا کرنا چاہیے۔
بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی نے اپنی صلاحیتوں سے حیران کر دیا ہے اور یہ متعدد صنعتوں کو بدل کر رکھ دے گی، اس کے مثبت اثرات منفی چیزوں سے زیادہ ہوں گے۔
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے چیٹ جی پی ٹی سافٹ وئیر کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کا نیا ورژن پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک سمیت متعدد افراد کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر کام روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

