Advertisement

میٹا کی نئی ایپ ’تھریڈز‘ کو بڑا جھٹکا

میٹا کی نئی سوشل میڈیا ایپ ’تھریڈز‘ اپنے 50 فیصد سے زیادہ صارفین سے محروم ہو چکی ہے جس نے اپنے آغاز میں کروڑوں صارفین کی توجہ حاصل کی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے 6 جولائی کو نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ لانچ کیا تھا۔

ایپ متعارف کروانے کے ابتدائی 5 روز کے دوران 10 کروڑ صارفین نے سائن اپ کیا تھا اور امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا رہے گا۔

لیکن ایسا نہیں ہوا، میٹا کے بانی مارک زکر برگ کہتے ہیں کہ تھریڈز میں صارفین کی تعداد میں اضافے کے بجائے کمی آرہی ہے۔

مارک زکر برگ نے بتایا کہ ’اگر کسی ایپ میں 10 کروڑ سے زائد لوگ سائن اپ کررہے ہیں تو یہ مثالی صورتحال اس وقت ہوتی ہے جب یہ تمام لوگ یا ان میں سے نصف برقرار رہیں، مگر ہم ابھی تک ایسا نہیں کر سکے۔

Advertisement

مارک زکر برگ نے اس صورتحال کو ’نارمل‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایپ میں نئی فیچرز شامل کیے جانے کے بعد صارفین کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہوگا۔

تھریڈز لانچ ہونے کے بعد اس میں محدود فیچرز تھے، دراصل یہ ٹوئٹر کی طرح کی ایک ایپ ہے جس میں صارفین پوسٹس کا رپلائی، ری پوسٹ اور کوٹ (quote) اور لائک، ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

تاہم کچھ روز بعد ایپ میں نئے فیچرز پیش کیے گئے جن میں ’فار یو فیڈ‘ (”for you“’ feeds) اور فالوونگ’ (following“) شامل تھے۔

میٹا کے چیف پراڈکٹ آفیسر کرس کوس نے اس موقع پر بتایا کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کو ایپ پر برقرار رکھنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بار بار تھریڈز پر واپس آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جو لوگ انسٹاگرام ایپ پر ہیں وہ اہم تھریڈز دیکھ سکتے ہیں، واضح رہے کہ انسٹاگرام اور تھریڈز ایک دوسرے سے منسلک ہیں، تھریڈز میں سائن کرنے کے لیے آپ کے پاس انسٹاگرام اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے، اس کے علاوہ تھریڈز سے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی صورت میں آپ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

دوسری جانب ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ ’ایکس‘ (جسے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا ہے) پر لکھا کہ 2023 میں ایکس پر ماہانہ صارفین کی تعداد 54 کروڑ کے ساتھ نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

تھریڈز کو اس وقت لانچ کیا گیا جب ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ ٹوئٹر پر بلیو ٹک رکھنے والے یومیہ 10 پزار ٹوئٹس کو پڑھنے تک محدود ہوں گے جب کہ بلیو ٹک نہ رکھنے والے صارفین صرف ایک ہزار ٹوئٹس پڑھ سکیں گے۔

اسی طرح ٹوئٹر نے ٹوئٹ ڈیک کی سہولت بھی ختم کردی، جس کے تحت صارفین بیک وقت متعدد اکاؤنٹس کو کنٹرول کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ٹوئٹر پر کئی پابندیاں اور تبدیلیاں متعارف کرائی تھیں، انہوں نے ہی پیسوں کے عوض بلیو ٹک دینے کا سلسلہ رواں برس شروع کیا۔

ٹوئٹر کی خراب پالیسیوں اور تبدیلیوں کے باعث پہلے ہی صارفین خفا تھے، جس وجہ سے فیس بک نے پہلے ہی اس کے ٹکر کی ایپلی کیشن لانے کا عندیہ دیا تھا اور اب اس نے جلد ایپلی کیشن کو متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/07/104298/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/07/104298/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version