Advertisement

ایلون مسک کا ٹویٹر سے متعلق اہم فیصلہ

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کا لوگو تبدیل کر رہے ہیں اور ٹوئٹر کو ایک نئے اور جدید برانڈ کی طرح متعارف کرائیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کو چین کے WeChat کی طرح ایک سُپر ایپ بنانے کے وژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ہم ٹوئٹر برانڈ اور آہستہ آہستہ تمام پرندوں کو الوداع کہہ دیں گے۔

ایلون مسک نے یہ ارادہ بھی ظاہر کیا کہ اگر آج رات ایک اچھا  سا X لوگو پوسٹ کیا جاتا ہے تو یہ لوگو کل پوری دنیا میں لائیو ہو جائے گا اور ایسا بہت پہلے ہی ہوجانا چاہیے تھا۔

دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کی زندگی میں حرف X کافی اہمیت کا حامل رہا ہے وہ اسے اپنے لیے خوش بختی کی علامت سمجھتے ہیں۔

یاد رہے کہ ارب پتی تاجر ایلون مسک نے ٹوئٹر کو گزشتہ برس 44 بلین ڈالر میں خریدا تھا اور کمپنی کو X Corp نامی ایک ادارے میں ضم کر دیا اور ساتھ ہی کئی تبدیلیاں بھی کیں جن میں نمایاں ترین تبدیلی اپریل میں نئی سی ای او لنڈا یاکارینو ہیں۔

Advertisement

ٹیسلا کمپنی کے ٹائیکون ایلون مسک کے مسلسل متنازع فیصلوں کے باعث ٹوئٹر کو بار بار تکنیکی خرابیوں اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں مسلسل کمی کا سامنا رہا ہے۔

آمدنی میں اضافے کے لیے ایلون مسک کی متعارف کردہ ٹوئٹر بلیو پریمیم سبسکرپشن جس کی قیمت ڈالر8 فی مہینہ ہے بھی ناکام ثابت ہوئی۔

ٹوئٹر نے رواں ماہ کچھ بلیو سبسکرائبرز کو ٹویٹس کے ساتھ مصروفیت کی مقدار کی بنیاد پر بطور انعام اشتہارات کی آمدنی کا ایک حصہ بھی ادا کرنا شروع کیا ہے۔

ایلون مسک نے حال ہی میں ’’اوپن آرٹی فیشل انٹیلی جنس‘‘ اور گوگل جیسی کمپنیوں پر انسانوں کے لیے خطرات پر غور کیے بغیر روبورٹس اور دیگر پروڈکٹس کو تیار کرنے کا الزام لگانے کے بعد اپنی ایک کمپنی ’’ایکس اے آئی‘‘ کے قیام کا اعلان بھی کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/07/146849/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/07/146849/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version