Advertisement

پاکستانی ٹک ٹاکرز کیلئے بڑا دھچکا؛ ٹک ٹک نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مختصر دورانیے کی ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرتے ہوئے سال کے پہلے 3 ماہ میں ایک کروڑ سے زائد ویڈیوز کو حذف کردیا۔

ٹک ٹاک نے 2023 کی پہلی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی۔

جنوری سے مارچ تک جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق کمیونٹی گائیڈ لائنز میں غلط معلومات سے نمٹنے اور ایک محفوظ، جامع مقام اور احتساب کے ذریعے ٹک ٹاک صارفین کا اعتماد حاصل کرنے کے عزم پر زور دیا ہے۔

اس دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 91,003,510 وڈیوز حذف کیں گئیں جو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کیں گئیں۔ ان ویڈیوز میں سے 53,494,911 خود کار نظام کے ذریعے حذف کیں گئیں جبکہ 6,209,835 ویڈیوز کو ریویو کے بعد حذف کیا گیا۔

پاکستان میں سنہ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 11,707,020 ویڈیوز حذف کیں گئیں۔

Advertisement

اس کے مقابلے میں، سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 12,628,267 ویڈیوز کو حذف کیا گیا تھا۔

سنہ 2023ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں خلاف ورزی کرنے والی 83 فیصد ویڈیوز کو کسی کے دیکھنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا اور ایک دن کے عرصے میں تقریباً 92.2 فیصد ایسی ویڈیوز کو مکمل طور پر حذف کر دیا گیا۔

2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران فعال طریقے سے ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح 98.8 فیصد رہی۔

عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے نوجوان صارفین کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے 13 سال سے کم عمر افراد کے 16,947,484 اکاؤنٹس کو حذف کیا۔

2023 کی اسی سہ ماہی کے دوران 51,298,135 جعلی اکاؤنٹس کو بھی حذف کیا گیا جس سے دھوکا دہی کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ٹک ٹاک کی کوششیں نمایاں ہوتیں ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/07/278901/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/07/278901/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version