Advertisement

دنیا کے اس مہنگے ترین آئی فون کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

دنیا کے اس مہنگے ترین آئی فون کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

آج ہم آپکو دنیا کے اس مہنگے ترین آئی فون کی قیمت بتائیں گے جس کو جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔

ایک روسی کمپنی نے 2022 کے آئی فون 14 پرو میکس کا ایسا ورژن متعارف کرایا ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار ڈالرز (12 کروڑ 78 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کیویار نامی کمپنی ماضی میں بھی متعدد اسپیشل ایڈیشن آئی فونز پیش کر چکی ہے اور اب اس نے 3 اسپیشل ایڈیشن آئی فون 14 پرو میکس تیار کیے ہیں۔

فون اتنا مہنگا ہونے کی کیا وجہ ہے؟

اس کا جواب فون پر لگے سیکڑوں ہیرے ہیں اور اس اسپیشل ایڈیشن کو ڈائمند اسنو فلیک کا نام دیا گیا ہے۔

Advertisement

ڈائمنڈ اسنو فلیک آئی فون کے بیک پر ایک بہت بڑا pendant لگا ہوا ہے جو پلاٹینیم اور سفید سونے سے تیار کیا گیا جبکہ اس میں متعدد ہیرے نصب ہیں۔

اس pendant کی قیمت ہی 75 ہزار ڈالرز کے قریب ہے جبکہ 18k وائٹ گولڈ بیک پلیٹ میں بھی 511 ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔

اس فون کو ایک خصوصی باکس میں رکھ کر صارف کے حوالے کیا جائے گا جو سونے کی رنگت کا ہے۔

اس باکس کو اوپن کرنے پر ایک ننھی ایل ای ڈی لائٹ سے آئی فون 14 پرو میکس جگمگانے لگے گا جبکہ اس میں موجود ایک خانے میں دستاویزات موجود ہوں گے جس میں فون پر لگے ہیرے اصل ہونے کے سرٹیفکیٹس موجود ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Next Article
Exit mobile version