Advertisement

تھریڈز نے صرف 5 دنوں میں ناقابل یقین مقبولیت حاصل کرلی

 ٹویٹر کے حریف پلیٹ فارم تھریڈز نے ریلیز کے بعد پانچ دنوں میں ہی 10 کروڑ اکاؤنٹس کا سنگِ میل عبور کرلیا، سماجی رابطے کا پلیٹ فارم 6 جولائی کو لانچ کیا گیا تھا۔

ٹریکنگ ویب سائٹ کوئیور کوئینٹ کے مطابق لانچ کے بعد پلیٹ فارم پر دو گھنٹوں میں 20 لاکھ، چار گھنٹوں میں 50 لاکھ اور سات گھنٹوں میں 1 کروڑ افراد نے اکاؤنٹ بنایا جبکہ 24 گھنٹوں کے دورانیے میں 3 کروڑ سے زائد افراد اپنا اکاؤنٹ بنا چکے تھے۔

میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم تھریڈز کے صارفین کی بڑھتی تعداد اس لیے بھی اہم ہے کیوں کہ پلیٹ فارم کو پرائیوسی وجوہات کے سبب یورپی یونین میں متعارف نہیں کرایا گیا۔

اب تک اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی بوٹ ہی تیزی سے پھیلتی کنزیومر پروڈکٹ تھی۔ چیٹ جی پی ٹی نے 40 دنوں تک روزانہ 1 کروڑ صارفین اور تقریباً دو ماہ تک 10 کروڑ ماہانہ صارفین کا سنگِ میل عبور کیا تھا۔

یہ تھریڈز کا پہلا مہینہ ہے اور اس نے 10 کروڑ ماہانہ فعال صارفین کی حد عبور کرلی ہے لیکن صارفین کو پلیٹ فارم سے جوڑے رکھنا اصلی امتحان ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version