نیٹ فلکس استعمال کرنے والوں کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نے نیٹ فلکس استعمال کرنے والوں کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس نے بھارت میں پاس ورڈ شیئرنگ کی سہولت ختم کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔
نیٹ فلکس کی جانب سے آج بھارتی صارفین کو بذریعہ ای میل اس سے آگاہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے ایک بلاگ پوسٹ بھی شائع کی جس میں تفصیل بیان کی گئی ہیں۔
پوسٹ میں لکھا ہے کہ صارف اب ایک ہی پروفائل کا پاس ورڈ متعدد افراد کے ساتھ شیئر نہیں کر سکے گا کیونکہ یہ سہولت بھارت میں مکمل طور پر ختم کر دی گئی۔
نیٹ فلکس نے بتایا کہ ایک اکاؤنٹ پر بنائی گئی پروفائل اب ایک ہی ڈیوائس پر استعمال کی جا سکے گی جبکہ ڈیوائس تبدیل کر کے پروفائل ڈالنے پر اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔
بلاگ پوسٹ میں صارفین کو بتایا کہ ایک ہی پروفائل کو دوسری ڈیوائس میں منتقل کرنے کے عمل کو پاس ورڈ شیئرنگ تصور کیا جائے گا جس کیلیے ادائیگی کی شرط رکھی گئی ہے۔
اسی لیے صارف کو چاہیے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ پر بنائی گئیں پروفائلز کو صرف اُن ہی ڈیوائس پر استعمال کرے جسے وہ بار بار تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/07/757478/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/07/757478/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News