Advertisement

واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرادیا

دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میٹا کی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کردیا ہے جس کے تحت صارفین اب ریئل ٹائم میں ویڈیو میسیج بھیج سکیں گے۔

اس سے قبل جون میں اس نئے فیچر کی آزمائش شروع کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ یہ فیچر جلد ہی عام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کے مطابق فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد اس نئے فیچر کو عام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

واٹس ایپ میں پہلے بھی ویڈیو میسیج بھیجنے کا فیچر موجود تھا لیکن اسے ریئل ٹائم میں نہیں بھیجا جا سکتا تھا۔

یعنی پہلے واٹس ایپ پر جو ویڈیو میسیج بھیجنے کا فیچر تھا، وہ روایتی انداز میں پہلے ویڈیو کی ریکارڈ کرنے اور بعد میں میسیج کو بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا تھا۔

Advertisement

جبکہ نئے فیچر کے تحت صارفین صرف ویڈیو کے آئیکون کو کلک کرکے میسیج ریکارڈ کر سکیں گے اور اسے اسی وقت ہی وائس نوٹ کی طرح بھیج سکیں گے۔

میٹا کے مالک مارک زکر برگ نے فیس بُک کے ذریعے ایک ویڈیو شئیر کرکے بتایا کہ کس طرح یہ فیچر کام کرے گا۔

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین اس نئے فیچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین میسیج چیٹ میں جانے کے بعد نیچے کیمرہ کے آئیکون کے ساتھ نظر آنے والے آڈیو آئیکون کو کچھ دیر کے لیے دبائیں گے پھر ویڈیو آئیکون نمودار ہوگا، اس آئیکون پر کلک کرنے کے بعد آپ ویڈیو پیغام ریئل ٹائم میں ریکارڈ کرسکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت ویڈیو پیغام کو محفوظ نہیں کیا جا سکے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین 60 سیکنڈ تک کی ویڈیو ریکارڈنگ کو ریئل ٹائم میں دوسرے صارف کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

Advertisement

مذکورہ فیچر کے تحت ریکارڈ کیے گئے ویڈیو پیغام کو ایک صارف کو بھیجنے کے بعد اسے دوسروں کو بھی فارورڈ کیے جا سکے گا، تاہم بیک وقت صرف ایک ہی وصول کنندگان کو میسیج بھیجا جا سکے گا۔

بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ ’نئے فیچر کے ذریعے صارفین خصوصی لمحات کو فوری طور پر اپنے پیاروں کو بھیج سکیں گے، کسی کو سالگرہ کی مبارکباد دینی ہو، لطیفہ سنانا ہو، کوئی اچھی خبر سنانی ہو، آپ ہر طرح کا پیغام فوری بھیج سکتے ہیں‘۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/07/970202/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/07/970202/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version