ایپل کے نئے آئی پیڈ پرو میں بڑا ڈسپلے اور نئی چپ سیٹ متعارف کیے جانے کا انکشاف

ایپل کے نئے آئی پیڈ پرو میں بڑا ڈسپلے اور نئی چپ سیٹ متعارف کیے جانے کا انکشاف
ایپل ہمیشہ سے ہی اپنی ہر نئی آنے والی ڈیوائس کو سابقہ ورژن کی نسبت بہترین بنانے کے لیے کوشاں رہتا ہے تاکہ صارفین کو جدت سے بھرپور بہترین فیچرز فراہم کیے جاسکے۔
ایپل 2024 کے اوائل میں اپنے آئی پیڈ پرو لائن اپ کو ایک نئی ڈسپلے ٹیکنالوجی اور چپ سیٹ کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایپل کے تجزیہ کار اور بلومبرگ کے مارک گرومین کے مطابق، اگلا آئی پیڈ پرو ماڈل دو سائز میں دستیاب ہونے کی توقع ہے۔
جس کی شروعات 11 انچ کے آئی پیڈ پرو سے ہوگی۔ تاہم، بڑے آئی پیڈ میں موجودہ 12.9 انچ اسکرین کے بجائے نسبتاً بڑا 13 انچ ڈسپلے ہوگا۔ نیا پرو ٹیبلیٹ ایک اپ گریڈ شدہ M3 SoC پیش کر سکتا ہے۔
اپنے تازہ ترین پاور آن نیوز لیٹر میں، گرومن نے مزید کہا کہ آئی پیڈ پرو کے آنے والے ماڈلز میں ایل ای ڈی پینلز کے بجائے OLED ڈسپلے پینلز دیئے جائیں گے جو رنگوں کی زیادہ رینج فراہم کرتے ہیں، ساتھ ہی یہ بیٹری کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں کیونکہ ہر پکسل کو انفرادی طور پر منظم کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایپل میجک کی بورڈ کو بھی اس میں شامل کرسکتا اور بہت سے دوسری خصوصیات کے ساتھ آئی پیڈ پرو موجودہ سیٹ اپ سے بھی زیادہ لیپ ٹاپ کی طرح نظر آتا ہے اور اس میں ایک بڑا ٹریک پیڈ شامل ہوتا ہے۔ یہ موجودہ میجک کی بورڈ کے بارے میں شکایت کا ازالہ کرتا ہے، جس کا آغاز 2020 میں ہوا تھا۔”
بہترین آئی پیڈ پرو اپ گریڈ کیوں؟
ایپل کے ٹیبلٹ دوسرے ٹیبلٹ کی طرح کم فروخت ہورہے ہیں اسی لیے وہ اسے اپ گریڈ کر کے اس کی فروخت بڑھانا چاہ رہے ہیں۔
مزید برآں، صارفین کو میک اور آئی پیڈ کے درمیان انتخاب کرنا بھی مشکل ہوسکتا ہے۔ حالانکہ دونوں کے درمیان واضح فرق ہے، جیسے ٹچ اسکرین اور سافٹ ویئر کا تجربہ۔ آئی پیڈ پرو لائن اپ بھی صارفین کو الجھا سکتا ہے کیونکہ دونوں پرو ماڈلز بنیادی طور پر ڈسپلے ٹیکنالوجی کے لحاظ سے مختلف ہیں۔ تاہم، دونوں کے درمیان قیمت کا فرق اہم ہے۔طاقتور چپ سیٹ کے باوجود، MacBook Air ایک آئی پیڈ سے زیادہ ورسٹائل لگ سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/08/388871/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/08/388871/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

