Advertisement

میٹا نے واٹس ایپ کے نئے فئچر کی آزمائش شروع کردی

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت سے بنے اسٹیکر کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ میں اینڈرائیڈ واٹس ایپ بِیٹا ورژن میں مصنوعی ذہانت سے بنے اِن اسٹیکرز کی نشان دہی کی، جس کو استعمال کرتے ہوئے تحریری متن سے اسٹیکر بنائے جاسکتے ہیں۔

تاہم، یہ بات واضح نہیں ہے کہ اس فیچر کے لیے واٹس ایپ نے کونسے مصنوعی ذہانت کے ماڈل کا انتخاب کیا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق یہ اسٹیکر ’میٹا کی ایک خفیہ ٹیکنالوجی‘ کا استعمال کرتے ہوئے بنائے جاتے ہیں۔

فیچر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بالکل ویسے ہی کام کرتا ہے جس طرح مِڈ جرنی یا اوپن آے آئی کے DALL-E ماڈل صرف تحریر کی مدد سے تصویر بنا کر پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

فیچر سے ممکنہ طور پر صارفین مخصوص تصویر بنا کر بطور اسٹیکر واٹس ایپ پر دوستوں یا گروپ میں شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچر سے بنے ان اسٹیکرز کو باآسانی پہچانا جا سکے گا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر اسٹیکرز پر کسی قسم کا واٹر مارک یا کوئی اشارہ ہوگا جو واضح کرے گا کہ ان کو جینیریٹِیو اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ ایسا کرنے سے گمراہ کن تصاویر اور افواہیں پھیلانے کے عمل کو روکا جاسکے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/08/497196/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/08/497196/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version