جی میل صارفین کیلئے اہم خبر، گوگل نے بڑا اعلان کردیا

معروف سرچ انجن گوگل نے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو یکم دسمبر کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ صارفین جنہوں نے بیک اپ ای میل بنا رکھی ہیں انہیں جی میل اکاؤنٹس بند کرنے سے قبل وارننگ ای میل بھیجی جائیں گی۔
گوگل کا کہنا ہے کہ غیر فعال جی میل اکاؤنٹس ہیکنگ، فشنگ یا اسپیم کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں نئی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنا مشکل ہوتا ہے، اس لیے یہ فیصلہ سیکیورٹی سے متعلق کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔
ادارے کے مطابق وہ اکاؤنٹس اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے جو یوٹیوب چینل یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے منسلک ہوں۔
صارفین کو اپنے جی میل اکاؤنٹ کو بند ہونے سے روکنے کے لیے 2 سال میں ایک بار لازم کوئی ایکٹیویٹی کرنا ہو گی جیسے ای میلز پڑھنا، تلاش کرنا یا اسی طرح کی دوسری ایکٹیویٹی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/08/602733/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/08/602733/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News