Advertisement

واٹس ایپ کی جانب سے اینیمیٹڈ اوتار فیچر کی آزمائش جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے بِیٹا صارفین کے لیے اینیمیٹڈ اوتار کا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق میٹا کی ذیلی ایپ اپنا یہ فیچر بِیٹا کے 12.23.16.12 اور اسے جدید ورژن میں متعارف کرائے گی۔ وہ صارفین جنہوں نے واٹس ایپ پر اوتار بنائے ہیں ان کو ایموجی اور اسٹیکرز ٹیب کے برابر میں ایک اینیمیٹڈ اوتار کا ٹیب دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ نے ان اینیمیٹڈ اوتار کی مختلف جذبات کے اظہار پر درجہ بندی کی ہے جن میں خوشی، مزاح، غصہ وغیرہ شامل ہے۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر اسنیپ چیٹ کے بِٹ موجی سے مشابہت رکھتا ہے۔ البتہ، یہ زیادہ بہتر انداز میں جذبات کا عکاسی  کرتا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق کمپنی نے اس فیچر کے لیے میٹا کے مصنوعی ذہانت کے نظام کا استعمال کیا ہے تاکہ ایک تصویر سے مخصوص اینیمیٹڈ اوتار بنائے جاسکیں۔

Advertisement

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا یہ فیچر آپ کو دستیاب ہے یا نہیں تو کسی چیٹ میں اوتار ٹیب کھولیں۔ اگر وہاں کچھ اوتار کےلیے اینیمیشن  نظر آئیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ یہ اینیمیٹڈ اوتار شیئر کر سکتے ہیں۔البتہ، وصول کنندہ کے لیے لازمی نہیں کہ اینیمیٹڈ اوتار دیکھنے کے لیے یہ فیچر اُسے بھی دستیاب ہو۔

واضح رہے یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور کمپنی کی جانب سے صارفین کے لیے فیچر کے اجراء کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/08/877468/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/08/877468/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version