Advertisement

ایکس صارفین کے لئے بُری خبر آ گئی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) صارفین کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایکس کے مالک ایلون مسک کے ساتھ بات چیت کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آن لائن اینٹی سیمٹزم (یہودیت دشمنی) کا ذکر کیا اور سوال کیا کہ اسے بڑھاوا دینے کے لیے ’ایکس‘ کس طرح بوٹس کے استعمال کو روک سکتا ہے؟

ایلون مسک نے جواب دیا کہ اُن کی کمپنی ’ایکس سسٹم‘ کے استعمال کے لیے ایک چھوٹی ماہانہ فیس مقرر کرنے جا رہی ہے، میرا خیال ہے کہ یہ واحد طریقہ ہے جس کے ذریعے میں بوٹ اکاؤنٹس کی بھرمار سے نمٹ سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بوٹ اکاؤنٹ کی قیمت ایک پیسہ سے بھی کم ہوتی ہے، اسے ایک پیسے کا دسواں حصہ سمجھ لیں لیکن اگر کسی کو (ایکس کے استعمال کے لیے) چند ڈالر، کچھ معمولی رقم بھی ادا کرنی پڑے تو بوٹس کی قیمت بہت زیادہ ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی کو کوئی نیا بوٹ اکاؤنٹ بنانا ہوگا تو اسے ادائیگی کا نیا طریقہ بھی اپنانا پڑے گا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/09/539376/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/09/539376/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version