صارفین کا برسوں کا انتظار ختم؛ ٹک ٹاک نے بہترین فیچر متعارف کرادیا

مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کی سہولت کے لئے بہترین فیچر متعارف کرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے امریکا میں ای کامرس پراڈکٹ ٹک ٹاک شاپ کو متعارف کرا دیا ہے۔
امریکا میں ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زیادہ ہے۔
ٹک ٹاک شاپ کے لیے کمپنی نے ہوم اسکرین میں ایک خصوصی شاپ ٹیب کا اضافہ کیا ہے جبکہ لائیو ویڈیو شاپنگ، شاپ ایبل ایڈز اور دیگر فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔
ٹک ٹاک کی جانب سے ٹک ٹاک شاپ کی آزمائش امریکا میں نومبر سے کی جا رہی تھی۔
ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کی جانب سے برطانیہ اور جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک میں بھی آن لائن شاپنگ کے مختلف طریقوں کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک شاپ سے کمپنیوں اور عام افراد کو صارفین سے رابطے کا موقع ملے گا اور آن لائن شاپنگ کا تجربہ بہتر ہوگا۔
ٹک ٹاک صارفین ویڈیوز اور لائیو ویڈیوز کے ذریعے اپنی پسند کی اشیا خرید سکیں گے۔
ٹک ٹاک شاپ کے لیے مختص ٹیب سے صارفین مختلف مصنوعات کو سرچ بھی کر سکتے ہیں۔
ٹک ٹاک شاپ سے صارفین بھی پیسے کما سکیں گے اور وہ کمپنیوں کی مصنوعات کو کمیشن لے کر فروخت کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اب تک ٹک ٹاک شاپ کے لیے 2 لاکھ سے زائد افراد نے سائن اپ کیا ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد نے اس پروگرام کے دیگر حصوں کے لیے سائن اپ کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/09/631751/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/09/631751/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

