Advertisement

روشنی کی مدد سے پودوں سے بات کرنے والا آلہ تیار

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پودوں سے بات کرنا اور ان کو مستقبل کے خطرات اور شدید موسم کے حوالے سے خبردار کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی سائنس دانوں کی ٹیم نے پودوں کے ساتھ روشنی پر مبنی پیغام رسانی کا استعمال کرتے ہوئے پودوں سے گفتگو کے خیال کو حقیقت میں ڈھال دیا ہے۔

تمباکو پر کیے جانے والے ابتدائی تجربوں میں دیکھا گیا کہ روشنی کا استعمال کرتے ہوئے پودوں کے قدرتی دفاعی نظام کو فعال کیا جاسکتا ہے۔

روشنی کو بطور پیغام رساں استعمال کرتے ہوئے محققین ایسے آلات بنا رہے ہیں جو انسانوں کی پودوں اور پودوں کی انسانوں کے ساتھ ابلاغ کو ممکن بنا سکیں۔

انسان کی روزمرہ زندگی میں ٹریفک سگنل جیسی متعدد جگہوں پر روشنی کو استعمال کرتے ہوئے پیغام رسانی کی جاتی ہے۔

Advertisement

تحقیق کے سربراہ محقق ڈاکٹر ایلکزینڈر جونز کے مطابق اگر ہم پودوں کو مستقبل میں آنے والی وبا یا کیڑوں کے حملے کے حوالے سے خبردار کر دیں تو وہ بڑے نقصان سے بچنے کے لیے اپنا قدرتی دفاعی نظام فعال کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پودوں کو ہیٹ ویو یا خشک سالی جیسے شدید موسمی وقوعات کے متعلق بھی آگاہ کر سکتے ہیں جس کی مدد سے پودے اپنی نشو نما کا طریقہ یا پانی کا ذخیرہ صورتحال کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا کرنے سے کاشتکاری کے عمل کو زیادہ مؤثر اور پائیدار بنانے کے ساتھ کیمیکلز کی ضرورت کو کم کیا جاسکتا ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق ہائی لائیٹر نامی آلہ جو روشنی کی مخصوص کیفیت کو استعمال کرتے ہوئے پودوں کے مخصوص جین کو فعال کرتا ہے تاکہ انسان پودوں سے بات کرسکیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/09/721781/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/09/721781/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version