آئی فون خریدنے والوں کے لئے اچھی خبر

آئی فون صارفین کیلئے اہم خبر
آئی فون خریدنے والوں کے لئے اچھی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایپل نے گزشتہ روز اپنے نئے آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس متعارف کرائے جس کے بعد کمپنی کی جانب سے پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
ایپل کی جانب سے آئی فون 13، آئی فون 14 اور آئی فون 14 پلس کی قیمتوں میں 100 ڈالرز کی کمی کئی گئی ہے۔
اس کمی کے بعد 2021 کا آئی فون 13 اب 599 ڈالرز (ایک لاکھ 78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔
اسی طرح آئی فون 14 خریدنے کے لیے 699 ڈالرز (2 لاکھ 8 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آئی فون 14 پلس کے لیے 799 ڈالرز (2 لاکھ 38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔
اب آئی فون ایس ای (2022) اس کمپنی کا سستا ترین فون ہے۔
آئی فون ایس ای کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 429 ڈالرز (ایک لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے آئی فون 12، آئی فون 13 منی، آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس کی فروخت روکنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
یہ فونز اب مارکیٹ میں تو شاید ملے جائیں مگر ایپل کے آفیشل چینیلز سے ان کی دستیابی ممکن نہیں ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/09/952530/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/09/952530/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

