کیا آپ بھی واٹس ایپ چینل بنانا چاہتے ہیں؟ یہ آسان طریقہ آزمائیں

آج ہم آپکو واٹس ایپ چینل بنانے کا نہایت ہی آسان طریقہ بتائیں گے۔
واٹس ایپ نے چینلز نامی فیچر جون 2023 میں متعارف کرایا تھا جو اس وقت چند ممالک تک محدود رکھا گیا تھا مگر ستمبر میں اسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا۔
صارفین اپنے پسند کی شخصیات، موضوعات اور دیگر کی اپ ڈیٹس کو چینلز کے ذریعے جان سکتے ہیں۔
چینلز کے ذریعے ٹیکسٹ، فوٹو، ویڈیو، اسٹیکر اور پول وغیرہ کو بڑے پیمانے پر لوگوں سے شیئر کیا جاتا ہے۔
ابھی یہ سہولت معروف شخصیات، برانڈز اور کمپنیوں تک محدود تھی مگر اب عام صارفین بھی اپنا واٹس ایپ چینل بنا سکتے ہیں۔
یہ فیچر کیسے استعمال کریں؟
واٹس ایپ اوپن کریں اور اپ ڈیٹس ٹیب پر کلک کریں۔
وہاں نیچے چینلز سیکشن میں پلس آئیکون پر کلک کریں، اگر یہ فیچر آپ کو دستیاب ہوگا تو وہاں Create Channel کا آپشن نظر آئے گا۔
اس آپشن پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے چینلز فیچر سے متعلق ہدایات اور اصول آجائیں گے جن کو پڑھ کر Continue پر کلک کریں۔
اس کے بعد چینل آئیکون کا انتخاب کریں جبکہ اس کے نام اور ڈسپکرپشن کو بھی تحریر کریں۔
جب یہ عمل مکمل ہو جائے تو Create Channel پر کلک کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/10/423513/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/10/423513/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

