Advertisement

آئی فون صارفین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی

آئی فون صارفین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی

آئی فون صارفین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی

آئی فون صارفین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ متعارف کرائے جانے والے آئی فون 15 پرو کے چند منٹوں کے استعمال سے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ بتا دی گئی۔

انڈسٹری ماہرین کا کہنا ہے کہ فون کے گرم ہونے کا احساس کمپنی کی جانب سے فون کو کم وزن بنانے کے لیے تھرمل سسٹم ڈیزائن میں سمجھوتے کی وجہ سے ہو رہا ہے، لیکن ایپل کی جانب سے مسئلے کا سبب آئی او ایس 17 میں ایک بگ کو قرار دیا گیا ہے۔

ایپل کے ایک ترجمان کے مطابق صارفین اس بات کا مشاہدہ کر سکتے ہیں کہ ان کا آئی فون پرو 15 اس وقت گرم ہوتا ہے جب وہ اس کو سیٹ اپ کرتے ہیں، بیک اپ کو ری اسٹور کرتے ہیں، وائر لیس سے چارج کرتے ہیں یا بھاری گرافکس یا پروسیسر پر بھاری ایپس کا استعمال کرتے ہیں

صارفین کو جلد ہی آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ (آئی او ایس 17.0.3) کی فراہمی متوقع ہے جو فون کی گرمائش کے مسئلے کو حل کرے گی لیکن ایپل کی جانب فی الحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ کب جاری کی جائے گی۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ یہ کیفیات معمول کی بات ہیں، یہ عمل مکمل ہونے یا فون کا استعمال ختم ہونے کے بعد ڈیوائس کا درجہ حرارت عام حالت میں آجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کی ڈیوائس درجہ حرارت کے حوالے سے انتباہ جاری نہیں کر رہی تو آپ اپنی ڈیوائس کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ایک بگ اور انسٹاگرام اور اوبر جیسی مشہور ایپس کا استعمال جیسے مسائل نئے آئی فون ماڈل میں درجہ حرارت کے اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/10/650998/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/10/650998/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version