ایلون مسک نے اہم اعلان کردیا

ایلون مسک نے اہم اعلان کردیا
ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک غزہ کو انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے غزہ کو انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان ایسے وقت میں کیا جب اسرائیل نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کر دی ہے۔
اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور مواصلات کے تمام ذرائع بند کر کے غزہ کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے۔
ایلون مسک نے غزہ کو انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اسٹار لنک کمپنی غزہ میں بین الاقوامی امدادی اداروں کو انٹرنیٹ کی سپورٹ کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کمپنی اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امدادی اداروں کو سپورٹ کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/10/671661/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/10/671661/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News