موبائل فون صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

موبائل فون صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
سائنسدان ایک ایسی جدید بیٹری پر کام کر رہے ہیں جس کے بعد اسمارٹ فون صارفین کو بار بار چارجنگ کی جھنجھٹ سے چھٹکارہ مل جائے گا۔
جی ہاں، کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدان ایک ایسی مائیکرو چپ پر کام کر رہے ہیں جو ڈیوائسز میں اتنے مؤثر انداز میں چل سکے گی کہ فون کو مہینے میں صرف ایک بار ہی چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔
مائیکرو چپ پر کام کرنے والا اسٹارٹ اپ وائرے ان درجنوں اسٹارٹ اپس میں سے ایک ہے جن کو برطانوی حکومت کی جانب سے پشت پناہی حاصل ہے۔
برطانیہ کے ٹیک منسٹر پال اسکلی کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹرز جدید دنیا کی بنیاد ہیں اور برقی گاڑیوں سے لے کر امراض سے لڑنے تک میں ہر چیز کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔
وائرے کی مائیکرو چپ جو اسمارٹ فونز کی بیٹری کے دورانیے کو بہتر کر سکتی ہے، کیمبرج یونیورسٹی کے ریاضی کے محققین کا خیال ہے۔
یہ خیال سلیکون چپ پروسیسر کے ایسے ڈیزائن پر مبنی ہے جس کو چلنے کے لیے تقریباً صفر توانائی کی ضرورت ہوگی جس کا مطلب ہے کہ بہتر بیٹری کی کم ضرورت ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/10/878873/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/10/878873/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

