Advertisement

انسٹاگرام صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

انسٹاگرام نے اسٹوریز کے بعد ریلز میں گانوں کی شاعری کو شامل کرنے کا منفرد فیچر پیش کردیا۔

اس وقت انسٹاگرام کی ریلز یا اسٹوریز میں خود ٹائپ کرکے شاعری شامل کرنی پڑتی ہے، تاہم نئے فیچر کے ساتھ صارفین کو ایسی محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

میٹا نے انسٹاگرام چینل پر نیا فیچر پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاعری کو شامل کرنے کے فیچر کو دنیا بھر میں پیش کردیا گیا۔

Advertisement

خصوصی طور پر ریلز میں شاعری کو شامل کرنے کا فیچر ان افراد کے لیے اچھی خبر ہے جو ہر ریلز کے گانے میں خود سے اس کے بول لکھنے کے عادی تھے۔

پلیٹ فارم کے مطابق یہ نوٹ کیا گیا کہ کروڑوں صارفین گانوں پر شاعری مینوئل طریقے سے لکھتے تھے جس وجہ سے ان کا وقت بھی ضائع ہوتا تھا، لیکن اب نئے فیچر کے تحت صارفین صرف ایک کلک پر ریلز میں مذکورہ گانے کی شاعری شامل کر سکیں گے۔

انسٹاگرام کے مطابق ریلز بناتے وقت جیسے ہی صارفین گانے کو شامل کرنے کے لیے میوزک کے آئیکون پر جائیں گے، وہاں آئیکون کو لیفٹ پر سوائپ کرنے کے بعد انہیں شاعری کو شامل کرنے کا آپشن نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ یہ فیچر تمام صارفین کو نظر نہیں آئے گا، تاہم آنے والے دنوں میں نئے فیچر تک تمام صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/11/249078/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/11/249078/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version