ایپل کمپنی کو بڑا دھچکا لگ گیا

ایپل کمپنی کو بڑا دھچکا لگ گیا
آئی فونز اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم Apple TV+ جیسی سروسز کی زبردست مانگ کے باوجود ایپل کی فروخت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایپل کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 ستمبر کے تین مہینوں میں آمدنی 1 فیصد کم ہو کر 89.5 بلین ڈالر ہوگئی ہے۔
لاک ڈاؤن کے بعد دلچسپی میں اضافے کے بعد کمپنی کو میک کمپیوٹرز اور آئی پیڈز کی فروخت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور یہ لگاتار چوتھی سہ ماہی ہے جہاں سال بہ سال فروخت میں کمی آئی ہے۔
ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک کا کہنا ہے کہ ہم مزید تیاری کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ اس سہ ماہی کے آخر میں ہم طلب اور رسد کے توازن تک پہنچ جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ایپل کی دیگر اشیاء حال ہی میں کسٹمر کی توجہ کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں، مثال کے طور پر اس کے میک کمپیوٹرز کی فروخت اس سہ ماہی کے لیے 7.6 بلین ڈالر تک گر گئی جو ایک سال پہلے کے 11.6 بلین ڈالر سے کم تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/11/480441/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/11/480441/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

