یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر

یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر اشتہارات کو روکنے کے لیے اب ایڈ بلاکر استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
جی ہاں، کمپنی کی جانب سے عالمی سطح پر ایڈ بلاکرز کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔
یوٹیوب کے عہدیدار کرسٹوفر لاؤٹن کا کہنا ہے کہ اب اگر کوئی صارف یوٹیوب پر ایڈ بلاکر کا استعمال کرے گا تو اس کے سامنے ایک میسج آئے گا (جس کا اسکرین شاٹ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں)۔
مگر اہم بات یہ ہے کہ جب تک صارف کی جانب سے ایڈ بلاکر کو ڈس ایبل نہیں کیا جائے گا، اس کے لیے یوٹیوب ویڈیوز دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
کرسٹوفر لاؤٹن کے مطابق ایڈ بلاکرز کا استعمال پلیٹ فارم کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/11/518050/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/11/518050/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News