Advertisement

ملازمت کی تلاش میں لنکڈان استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

ملازمت کی تلاش میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈان استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈان کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی۔

مائیکرو سافٹ کی زیرِ ملکیت اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہوئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ اور دیگر ٹولز متعارف کرائے گئے۔

یہ نیا چیٹ بوٹ اور اے آئی ٹولز پریمیئم صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

لنکڈان میں صارفین سی وی جیسی پروفائل تیار کرتے ہیں جس میں ان کی تعلیم، ملازمت کا تجربہ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔

Advertisement

اب یہ ان سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں شامل ہوگیا ہے جن کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کے 20 فیصد صارفین امریکا جبکہ 80 فیصد دنیا کے دیگر حصوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس سروس کا استعمال مفت ہے مگر نئے اے آئی فیچرز کا استعمال سبسکرپشن پروگرام کا حصہ بننے والے صارفین ہی کر سکیں گے جو ماہانہ 40 ڈالرز فیس ادا کرتے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ ان نئے فیچرز سے صارفین کو جلد ملازمت کے حصول میں مدد ملے گی۔

ان صارفین کو چیٹ بوٹ کی جانب سے پروفائل میں ایسی تبدیلیاں کرنے کا مشورہ دیا جائے گا جو کسی ملازمت کے لیے انہیں زیادہ اہل بنا سکیں گی۔

لنکڈان کی جانب سے ایک نیا بٹن بھی سوشل میڈیا نیٹ ورک کا حصہ بنایا گیا ہے جو طویل پوسٹس کی سمری بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/11/704755/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/11/704755/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version