اسمارٹ فونز خریدنا ہوا اب بہت ہی آسان، صارفین کو خوشخبری سنا دی گئی

آپ چوری شدہ موبائل فون تو نہیں خرید رہے؟ تصدیق کا آسان ترین طریقہ جانیں
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ جلد ہی آسان اقساط پر اسمارٹ فونز عوام کو فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اسمارٹ فونز اقساط پر دینے کیلئے سیلولر آپریٹرز، بینکس، سرمایہ کار کمپنیاں، دلچسپی رکھتی ہیں تاہم ایسا میکنزم ضروری ہے جس کے تحت ان آرگنائزیشنز کو نقصان بھی نہ ہو اور عوام تک یہ سہولت بھی اس کی روح کے مطابق پہنچ سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں نادہندگان کے موبائل فونز اس طرح سے بلاک کئے جائیں گے کہ انہیں کہیں پر بھی استعمال نہ کیا جاسکے، اس کے بعد صورتحال کے مطابق نادہندہ کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کی تجویز پر بھی عملدر آمد ممکن ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون فراہم کرنے والی سیلولر کمپنی نادہندہ کی سمز بلاک کرنے کا حق رکھ سکتی ہے، سیلولر آپریٹرز ، سرمایہ کار کمپنیاں، بینکس آسان شرائط پر قسطوں پر اسمارٹ فونز کے پیکیجز کا اعلان کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/11/931859/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/11/931859/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News